رَبُّکُمُ الَّذِیۡ یُزۡجِیۡ لَکُمُ الۡفُلۡکَ فِی الۡبَحۡرِ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ بِکُمۡ رَحِیۡمًا ﴿۶۶﴾

(66 - الاسراء)

Qari:


It is your Lord who drives the ship for you through the sea that you may seek of His bounty. Indeed, He is ever, to you, Merciful.

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو۔ بےشک وہ تم پر مہربان ہے

[رَبُّكُمُ: تمہارا رب] [الَّذِيْ: وہ جو کہ] [يُزْجِيْ: چلاتا ہے] [لَكُمُ: تمہارے لیے] [الْفُلْكَ: کشتی] [فِي الْبَحْرِ: دریا میں] [لِتَبْتَغُوْا: تاکہ تم تلاش کرو] [مِنْ: سے] [ فَضْلِهٖ: اس کا فضل] [اِنَّهٗ: بیشک وہ] [كَانَ: ہے] [بِكُمْ: تم پر] [رَحِـيْمًا: نہایت مہربان]

Tafseer / Commentary

آسانیاں ہی آسانیاں
اللہ تعالیٰ اپنا احسان بناتا ہے کہ اس نے اپنے بندوں کی آسانی اور سہولت کے لئے اور ان کی تجارت و سفر کے لئے دریاؤں میں کشتیاں چلا دی ہیں ، اس کے فضل و کرم لطف و رحم کا ایک نشان یہ بھی ہے کہ تم دور دراز ملکوں میں جا آ سکتے ہو اور خاص فضل یعنی اپنی روزیاں حاصل کر سکتے ہو ۔

Select your favorite tafseer