Qari: |
Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.
اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے
[لَا تَجْعَلْ: تو نہ ٹھہرا] [مَعَ اللّٰهِ: اللہ کے ساتھ] [اِلٰـهًا اٰخَرَ: کوئی دوسرا معبود] [فَتَقْعُدَ: پس تو بیٹھ رہے گا] [مَذْمُوْمًا: مذمت کیا ہوا] [مَّخْذُوْلًا: بے بس ہو کر]
فاقہ اور انسان
یہ خطاب ہر ایک مکلف سے ہے ۔ آپ کی تمام امت کو حق تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرو ۔ اگر ایسا کرو گے تو ذلیل ہو جاؤ گے اللہ کی مدد ہٹ جائے گی ۔ جس کی عبادت کرو گے اسی کے سپرد کر دئے جاؤ گے اور یہ ظاہر ہے کہ اللہ کے سوا کوئی نفع نقصان کا مالک نہیں وہ واحد لا شریک ہے ۔ مسند احمد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں جسے فاقہ پہنچے اور وہ لوگوں سے اسے بند کروانا چاہے اس کا فاقہ بند نہ ہوگا اور جو اللہ سے اس کی بابت دعا کرے اللہ اس کے پاس تونگری بھیج دے گا یا تو جلدی یا دیر سے ۔ یہ حدیث ابو داؤد و ترمذی میں ہے ۔ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اسے حسن صحیح غریب بتلاتے ہیں ۔