| Qari: |
Indeed, those who have believed and those who were Jews and the Sabeans and the Christians and the Magians and those who associated with Allah - Allah will judge between them on the Day of Resurrection. Indeed Allah is, over all things, Witness.
جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے
[اِنَّ: بیشک] [الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: جو لوگ ایمان لائے] [وَالَّذِيْنَ: اور جو] [هَادُوْا: یہودی ہوئے] [وَ: اور] [الصّٰبِــِٕــيْنَ: صابی (ستارہ پرست)] [وَالنَّصٰرٰي: اور نصاریٰ (مسیحی)] [وَالْمَجُوْسَ: اور آتش پرست] [وَالَّذِيْنَ اَشْرَكُـوْٓا: اور وہ جنہوں نے شرک کیا (مشرک)] [اِنَّ: بیشک] [اللّٰهَ: اللہ] [يَفْصِلُ: فیصلہ کردے گا] [بَيْنَهُمْ: ان کے درمیان] [يَوْمَ الْقِيٰمَةِ: روز قیامت] [اِنَّ اللّٰهَ: بیشک اللہ] [عَلٰي: پر] [كُلِّ شَيْءٍ: ہر شے] [شَهِيْدٌ: مطلع]
مختلف مذہبوں کا فیصلہ روز قیامت ہوگا
صابئین کا بیان مع اختلاف سورۃ بقرہ کی تفسیر میں گزر چکا ہے یہاں فرماتا ہے کہ ان مختلف مذہب والوں کا فیصلہ قیامت کے دن صاف ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو جنت دے گا اور کفار کو جہنم واصل کرے گا ۔ سب کے اقوال وافعال ظاہر وباطن اللہ پر عیاں ہیں