Qari: |
Then We sent following their footsteps Our messengers and followed [them] with Jesus, the son of Mary, and gave him the Gospel. And We placed in the hearts of those who followed him compassion and mercy and monasticism, which they innovated; We did not prescribe it for them except [that they did so] seeking the approval of Allah. But they did not observe it with due observance. So We gave the ones who believed among them their reward, but many of them are defiantly disobedient.
پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں
[ثُمَّ : پھر] [قَفَّيْنَا : پے در پے بھیجے ہم نے] [عَلٰٓي اٰثَارِهِمْ : ان کے آثار پر] [بِرُسُلِنَا : اپنے رسول] [وَقَفَّيْنَا : اور پیچھے بھیجا ہم نے] [بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ : عیسی ابن مریم کو] [وَاٰتَيْنٰهُ : اور عطا کی ہم نے اس کو] [الْاِنْجِيْلَ ڏ : انجیل] [وَجَعَلْنَا : اور ڈال دیا ہم نے] [فِيْ قُلُوْبِ : دلوں میں] [الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ : ان لوگوں کے جنہوں نے پیروی کی اس کی] [رَاْفَةً : شفقت کو] [وَّرَحْمَةً ۭ : اور رحمت کو] [وَرَهْبَانِيَّةَۨ : اور رہبانیت] [ابْتَدَعُوْهَا : انہوں نے ایجاد کیا اس کو] [مَا كَتَبْنٰهَا : نہیں فرض کیا تھا ہم نے اس کو] [عَلَيْهِمْ : ان پر] [اِلَّا ابْتِغَاۗءَ : مگر تلاش کرنے کو] [رِضْوَانِ : رضا] [اللّٰهِ : اللہ کی] [فَمَا رَعَوْهَا : تو نہیں انہوں نے رعایت کی اس کی] [حَقَّ رِعَايَــتِهَا ۚ : جیسے حق تھا اس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کا] [فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَ : تو دیا ہم نے ان لوگوں کو] [اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے] [مِنْهُمْ : ان میں سے] [اَجْرَهُمْ ۚ : ان کا اجر] [وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ : اور بہت سے ان میں سے] [فٰسِقُوْنَ : فاسق ہیں]