سَابِقُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا کَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ؕ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۲۱﴾

(21 - الحدید)

Qari:


Race toward forgiveness from your Lord and a Garden whose width is like the width of the heavens and earth, prepared for those who believed in Allah and His messengers. That is the bounty of Allah which He gives to whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.

(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی( طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

[سَابِقُوْٓا : ایک دوسرے سے آگے بڑھو] [اِلٰى مَغْفِرَةٍ : بخشش کی طرف] [مِّنْ رَّبِّكُمْ : اپنے رب کی طرف سے] [وَجَنَّةٍ : اور جنت کی طرف] [عَرْضُهَا : اس کی وسعت۔ چوڑائی] [كَعَرْضِ السَّمَاۗءِ : آسمان کے عرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہے] [وَالْاَرْضِ ۙ : اور زمین کے] [اُعِدَّتْ : تیار کی گئی ہے] [لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے] [بِاللّٰهِ : اللہ پر] [وَرُسُلِهٖ ۭ : اور اس کے رسولوں پر] [ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ : یہ اللہ کا فضل ہے] [يُؤْتِيْهِ : وہ عطا کرتا ہے اسے] [مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ : جس کو وہ چاہتا ہے] [وَاللّٰهُ : اور اللہ] [ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ : بڑے فضل والا ہے]

Tafseer / Commentary

Select your favorite tafseer