Qari: |
And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah. One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.
بلکہ ان کو تم اور لوگوں سے زندگی کے کہیں حریص دیکھو گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی۔ ان میں سے ہر ایک یہی خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ ہزار برس جیتا رہے، مگر اتنی لمبی عمر اس کو مل بھی جائے تو اسے عذاب سے تو نہیں چھڑا سکتی۔ اور جو کام یہ کرتے ہیں، خدا ان کو دیکھ رہا ہے
[وَلَتَجِدَنَّهُمْ: اور البتہ تم پاؤگے انہیں] [اَحْرَصَ: زیادہ حریص] [النَّاسِ: لوگ] [عَلٰى حَيَاةٍ: زندگی پر] [وَمِنَ: اور سے] [الَّذِیْنَ: جن لوگوں نے] [اَشْرَكُوْا: شرک کیا] [يَوَدُّ: چاہتا ہے] [اَحَدُهُمْ: ان کا ہر ایک] [لَوْ: کاش] [يُعَمَّرُ: وہ عمر پائے] [اَلْفَ سَنَةٍ: ہزار سال] [وَمَا: اور نہیں] [هُوْ: وہ] [بِمُزَحْزِحِهٖ: اسے دور کرنے والا] [مِنَ: سے] [الْعَذَابِ: عذاب] [اَنْ: کہ] [يُعَمَّرَ: وہ عمر دیا جائے] [وَاللہُ: اور اللہ] [بَصِیْرٌ: دیکھنے والا] [بِمَا: جووہ] [يَعْمَلُوْنَ: کرتے ہیں]