Qari: |
[Charity is] for the poor who have been restricted for the cause of Allah, unable to move about in the land. An ignorant [person] would think them self-sufficient because of their restraint, but you will know them by their [characteristic] sign. They do not ask people persistently [or at all]. And whatever you spend of good - indeed, Allah is Knowing of it.
(اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کی راہ میں رکے بیٹھے ہیں اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہیں) یہاں تک کہ نہ مانگنے کی وجہ سے ناواقف شخص ان کو غنی خیال کرتا ہے اور تم قیافے سے ان کو صاف پہچان لو (کہ حاجتمند ہیں اور شرم کے سبب) لوگوں سے (منہ پھوڑ کر اور) لپٹ کر نہیں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہیں کہ خدا اس کو جانتا ہے
[لِلْفُقَرَاۗءِ: تنگدستوں کے لیے] [الَّذِيْنَ: جو] [اُحْصِرُوْا: رکے ہوئے] [فِيْ: میں] [سَبِيْلِ اللّٰهِ: اللہ کا راستہ] [لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ: وہ نہیں طاقت رکھتے] [ضَرْبًا: چلنا پھرنا] [فِي الْاَرْضِ: زمین (ملک) میں] [يَحْسَبُھُمُ: انہیں سمجھے] [الْجَاهِلُ: ناواقف] [اَغْنِيَاۗءَ: مال دار] [مِنَ التَّعَفُّفِ: سوال سے بچنے سے] [تَعْرِفُھُمْ: تو پہچانتا ہے انہیں] [بِسِيْمٰھُمْ: ان کے چہرے سے] [لَا يَسْــَٔـلُوْنَ: وہ سوال نہیں کرتے] [النَّاسَ: لوگ] [اِلْحَافًا: لپٹ کر] [وَمَا: اور جو] [تُنْفِقُوْا: تم خرچ کرو گے] [مِنْ خَيْرٍ: مال سے] [فَاِنَّ: تو بیشک] [اللّٰهَ: اللہ] [بِهٖ: اس کو] [عَلِيْمٌ: جاننے والا]