Qari: |
And if you brought to those who were given the Scripture every sign, they would not follow your qiblah. Nor will you be a follower of their qiblah. Nor would they be followers of one another's qiblah. So if you were to follow their desires after what has come to you of knowledge, indeed, you would then be among the wrongdoers.
اور اگر تم ان اہلِ کتاب کے پاس تمام نشانیاں بھی لے کر آؤ، تو بھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہ کریں۔ اور تم بھی ان کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں ہو۔ اور ان میں سے بھی بعض بعض کے قبلے کے پیرو نہیں۔ اور اگر تم باوجود اس کے کہ تمہارے پاس دانش (یعنی وحئ خدا) آ چکی ہے، ان کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو ظالموں میں (داخل) ہو جاؤ گے
[وَلَئِنْ: اور اگر] [أَتَيْتَ: آپ لائیں] [الَّذِيْنَ: جنہیں] [أُوْتُوا الْكِتَابَ: دی گئی کتاب (اہل کتاب)] [بِكُلِّ: تمام] [اٰيَةٍ: نشانیاں] [مَّا تَبِعُوْا: وہ پیروی نہ کرینگے] [قِبْلَتَکَ: آپ کا قبلہ] [وَمَا: اور نہ] [أَنْتَ: آپ] [بِتَابِعٍ: پیروی کرنے والے] [قِبْلَتَهُمْ: ان کا قبلہ] [وَمَا: اور نہیں] [بَعْضُهُمْ: ان سے کوئی] [بِتَابِعٍ: پیروی کرنے والا] [قِبْلَةَ: قبلہ] [بَعْضٍ: کسی] [وَلَئِنِ: اور اگر] [اتَّبَعْتَ: آپ نے پیروی کی] [أَهْوَآءَهُمْ: ان کی خواہشات] [مِنْ بَعْدِ: اس کے بعد] [ مَا جَآءَکَ: کہ آچکا آپ کے پاس] [مِنَ الْعِلْمِ: علم] [إِنَّکَ: بیشک آپ] [إِذًا: اب] [لَّمِنَ: سے] [الظَّالِمِيْنَ: بے انصاف]
کفر و عناد زدہ یہودی
یہودیوں کے کفر و عناد اور مخالفت و سرکشی کا بیان ہو رہا ہے کہ باوجودیکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا انہیں علم ہے لیکن پھر بھی یہ حالت ہے کہ ہر قسم کی دلیلیں پیش ہو چکنے کے بعد بھی حق کی پیروی نہیں کرتے جیسے اور جگہ ہے آیت (ان الذین حقت علیھم کلمتہ ربک لا یومنون ولو جاء تھم کل ایت حتی یروا العذاب الالیم) یعنی جن لوگوں پر تیرے رب کی بات ثابت ہو چکی ہے وہ ایمان نہ لائیں گے چاہے ان کے پاس یہ تمام آیتیں آ جائیں یہاں تک کہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں پھر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی استقامت بیان فرماتا ہے کہ جس طرح وہ ناحق پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہاں سے ہٹنا نہیں چاہتے تو وہ بھی سمجھ لیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہیں کہ ان کی باتوں میں آ جائیں اور ان کی راہ چل پڑیں وہ ہمارے تابع فرمان ہیں اور ہماری مرضی کے عامل ہیں وہ ان کی باطل خواہش کی تابعداری ہرگز نہیں کریں گے نہ ان سے یہ ہو سکتا ہے کہ ہمارا حکم آ جانے کے بعد ان کے قبلہ کی طرف توجہ کریں پھر اپنے نبی کو خطاب کر کے در اصل علماء کو دھمکایا گیا کہ حق کے واضح ہو جانے کے بعد کسی کے پیچھے لگ جانا اور اپنی یا دوسروں کی خواہش پرستی کرنا یہ صریح ظلم ہے۔