یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ لَا یَفۡتِنَنَّکُمُ الشَّیۡطٰنُ کَمَاۤ اَخۡرَجَ اَبَوَیۡکُمۡ مِّنَ الۡجَنَّۃِ یَنۡزِعُ عَنۡہُمَا لِبَاسَہُمَا لِیُرِیَہُمَا سَوۡاٰتِہِمَا ؕ اِنَّہٗ یَرٰىکُمۡ ہُوَ وَ قَبِیۡلُہٗ مِنۡ حَیۡثُ لَا تَرَوۡنَہُمۡ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا الشَّیٰطِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ لِلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۲۷﴾

(27 - الاعراف)

Qari:


O children of Adam, let not Satan tempt you as he removed your parents from Paradise, stripping them of their clothing to show them their private parts. Indeed, he sees you, he and his tribe, from where you do not see them. Indeed, We have made the devils allies to those who do not believe.

اے نبی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے

[يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ: اے اولاد آدم] [لَا يَفْتِنَنَّكُمُ: نہ بہکاوے تمہیں] [الشَّيْطٰنُ: شیطان] [كَمَآ: جیسے] [اَخْرَجَ: اس نے نکالا] [اَبَوَيْكُمْ: تمہارے ماں باپ] [مِّنَ: سے] [الْجَنَّةِ: جنت] [يَنْزِعُ: اتروادئیے] [عَنْهُمَا: ان سے] [لِبَاسَهُمَا: ان کے لباس] [لِيُرِيَهُمَا: تاکہ ظاہر کردے] [سَوْاٰتِهِمَا: ان کے ستر] [اِنَّهٗ: بیشک] [يَرٰىكُمْ: تمہیں دیکھتا ہے وہ] [هُوَ: وہ] [وَقَبِيْلُهٗ: اور اس کا قبیلہ] [مِنْ: سے] [حَيْثُ: جہاں] [لَا تَرَوْنَهُمْ: تم انہیں نہیں دیکھتے] [اِنَّا جَعَلْنَا: بیشک ہم نے بنایا] [الشَّيٰطِيْنَ: شیطان (جمع)] [اَوْلِيَاۗءَ: دوست۔ رفیق] [لِلَّذِيْنَ: ان لوگوں کے لیے] [لَا يُؤْمِنُوْنَ: ایمان نہیں لاتے]

Tafseer / Commentary

ابلیس سے بچنے کی تاکید
تمام انسانوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ ہوشیار کر رہا ہے کہ دیکھو ابلیس کی مکاریوں سے بچتے رہنا وہ تمہارا بڑا ہی دشمن ہے دیکھو اسی نے تمہارے باپ آدم کو دار سرور سے نکالا اور اس مصیبت کے قید خانے میں ڈالا ان کی پردہ دری کی ۔ پس تمہیں اس کے ہتھکنڈوں سے بچنا چاہئے ۔ جیسے فرمان ہے آیت (اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗ وَذُرِّيَّتَهٗٓ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِيْ وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ ۭ بِئْسَ للظّٰلِمِيْنَ بَدَلً50) 18- الكهف) یعنی کیا تم ابلیس اور اس کی قوم کو اپنا دوست بناتے ہو؟ مجھے چھوڑ کر ؟ حالانکہ وہ تو تمہارا دشمن ہے ظالموں کا بہت ہی برا بدلہ ہے ۔

Select your favorite tafseer