Qari: |
Then We sent after them Moses with Our signs to Pharaoh and his establishment, but they were unjust toward them. So see how was the end of the corrupters.
پھر ان (پیغمبروں) کے بعد ہم نے موسیٰ کو نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے اعیانِ سلطنت کے پاس بھیجا تو انہوں نے ان کے ساتھ کفر کیا۔ سو دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا
[ثُمَّ: پھر] [بَعَثْنَا: ہم نے بھیجا] [مِنْۢ بَعْدِهِمْ: ان کے بعد] [مُّوْسٰي: موسی] [بِاٰيٰتِنَآ: اپنی نشانیوں کے ساتھ] [اِلٰى: طرف] [فِرْعَوْنَ: فرعون] [وَمَلَا۟ىِٕهٖ: اور اس کے سردار] [فَظَلَمُوْا: تو انہوں نے ظلم (انکار کیا)] [ بِهَا: ان کا] [فَانْظُرْ: سو تم دیکھو] [كَيْفَ: کیا] [كَانَ: ہوا] [عَاقِبَةُ: انجام] [الْمُفْسِدِيْنَ: فساد کرنے والے]
نابکار لوگوں کا تذکرہ ۔ انبیاء اور مومنین پر نظر کرم
جن رسولون کا ذکر گذر چکا ہے یعنی نوح، ہود، صالح، لوط، شعیب صلوات اللہ و سلامہ علیھم وعلی سائر الانبیاء اجمعین کے بعد ہم نے حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ و السلام کو اپنی دلیلیں عطا فرما کر بادشاہ مصر (فرعون) اور اس کی قوم کی طرف بھیجا ۔ لیکن انہوں نے بھی جھٹلایا اور ظلم و زیادتی کی اور صاف انکار کر دیا حالانکہ ان کے دلوں میں یقین گھر کر چکا تھا ۔ اب آپ دیکھ لو کہ اللہ کی راہ سے رکنے والوں اور اس کے رسولوں کا انکار کرنے والوں کا کیا انجام ہوا ؟ وہ مع اپنی قوم کے ڈبو دیئے گئے اور پھر لطف یہ ہے کہ مومنوں کے سامنے بےکسی کی پکڑ میں پکڑ لئے گئے تاکہ ان کے دل ٹھنڈے ہوں اور عبرت ہو ۔