Qari: |
And it is He who sends down rain from the sky, and We produce thereby the growth of all things. We produce from it greenery from which We produce grains arranged in layers. And from the palm trees - of its emerging fruit are clusters hanging low. And [We produce] gardens of grapevines and olives and pomegranates, similar yet varied. Look at [each of] its fruit when it yields and [at] its ripening. Indeed in that are signs for a people who believe.
اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں
[وَهُوَ: اور وہی] [الَّذِيْٓ: وہ جو۔ جس] [اَنْزَلَ: اتارا] [مِنَ: سے] [السَّمَاۗءِ: آسمان] [مَاۗءً: پانی] [فَاَخْرَجْنَا: پھر ہم نے نکالی] [بِهٖ: اس سے] [نَبَاتَ: اگنے والی] [كُلِّ شَيْءٍ: ہر چیز] [فَاَخْرَجْنَا: پھر ہم نے نکالی] [مِنْهُ: اس سے] [خَضِرًا: سبزی] [نُّخْرِجُ: ہم نکالتے ہیں] [مِنْهُ: اس سے] [حَبًّا: دانے] [مُّتَرَاكِبًا: ایک پر ایک چڑھا ہوا] [وَمِنَ: اور] [النَّخْلِ: کھجور] [مِنْ: سے] [طَلْعِهَا: گابھا] [قِنْوَانٌ: خوشے] [دَانِيَةٌ: جھکے ہوئے] [وَّجَنّٰتٍ: اور باغات] [مِّنْ اَعْنَابٍ: انگور کے] [وَّالزَّيْتُوْنَ: اور زیتون] [وَالرُّمَّانَ: اور انار] [مُشْتَبِهًا: ملتے جلتے] [وَّغَيْرَ مُتَشَابِهٍ: اور نہیں بھی ملتے] [اُنْظُرُوْٓا: دیکھو] [اِلٰى: طرف] [ثَمَرِهٖٓ: اس کا پھل] [اِذَآ: جب] [اَثْمَــرَ: پھلتا ہے] [وَيَنْعِهٖ: اور اس کا پکنا] [اِنَّ: بیشک] [فِيْ: میں] [ذٰلِكُمْ: اس] [لَاٰيٰتٍ: نشانیاں] [لِّقَوْمٍ: لوگوں کے لیے] [يُّؤْمِنُوْنَ: ایمان رکھتے ہیں]