Qari: |
Or lest you say, "If only the Scripture had been revealed to us, we would have been better guided than they." So there has [now] come to you a clear evidence from your Lord and a guidance and mercy. Then who is more unjust than one who denies the verses of Allah and turns away from them? We will recompense those who turn away from Our verses with the worst of punishment for their having turned away.
یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھیرے جو لوگ ہماری آیتوں سے پھیرتے ہیں اس پھیرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کی سزا دیں گے
[اَوْ تَقُوْلُوْا: یا تم کہو] [لَوْ اَنَّآ: اگر ہم] [اُنْزِلَ: اتاری جاتی] [عَلَيْنَا: ہم پر] [الْكِتٰبُ: کتاب] [لَكُنَّآ: البتہ ہم ہوتے] [اَهْدٰي: زیادہ ہدایت پر] [مِنْهُمْ: ان سے] [فَقَدْ جَاۗءَكُمْ: پس آگئی تمہارے پاس] [بَيِّنَةٌ: روشن دلیل] [مِّنْ: سے] [رَّبِّكُمْ: تمہارا رب] [وَهُدًى: اور ہدایت] [وَّرَحْمَةٌ: اور رحمت] [فَمَنْ: پس کون] [اَظْلَمُ: بڑا ظالم] [مِمَّنْ: اس سے جو] [كَذَّبَ: جھٹلا دے] [بِاٰيٰتِ: آیتوں کو] [اللّٰهِ: اللہ] [وَصَدَفَ: اور کترائے] [عَنْهَا: اس سے] [سَنَجْزِي: ہم جلد سزا دیں گے] [الَّذِيْنَ: ان لوگوں کو جو] [يَصْدِفُوْنَ: کتراتے ہیں وہ] [عَنْ: سے] [اٰيٰتِنَا: ہماری آیتیں] [سُوْۗءَ: برا] [الْعَذَابِ: عذاب] [بِمَا: اس کے بدلے] [كَانُوْا يَصْدِفُوْنَ: وہ کتراتے تھے]