Qari: |
And leave what is apparent of sin and what is concealed thereof. Indeed, those who earn [blame for] sin will be recompensed for that which they used to commit.
اور ظاہری اور پوشیدہ (ہر طرح کا) گناہ ترک کر دو جو لوگ گناہ کرتے ہیں وہ عنقریب اپنے کئے کی سزا پائیں گے
[وَذَرُوْا: چھوڑ دو] [ظَاهِرَ الْاِثْمِ: کھلا گناہ] [وَبَاطِنَهٗ: اور اس کا چھپا ہوا] [اِنَّ: بیشک] [الَّذِيْنَ: جو لوگ] [يَكْسِبُوْنَ: کماتے (کرتے) ہیں] [الْاِثْمَ: گناہ] [سَيُجْزَوْنَ: عنقریب سزا پائیں گے] [بِمَا: اس کی جو] [كَانُوْا: تھے] [يَقْتَرِفُوْنَ: وہ برے کام کرتے]
ظاہری اور باطنی گناہوں کو ترک کر دو
چھوٹے بڑے پوشیدہ اور ظاہر ، ہر گناہ کو چھوڑو ۔ نہ کھلی بدکار عورتوں کے ہاں جاؤ نہ چوری چھپے بدکاریاں کرو، کھلم کھلا ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں ، غرض ہر گناہ سے دور رہو ، کیونکہ ہر بدکاری کا برا بدلہ ہے ، حضور سے سوال ہوا کہ گناہ کسے کہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا جو تیرے دل میں کھٹکے اور تو نہ چاہے کہ کسی کو اس کی اطلاع ہو جائے ۔