| Qari: |
There is not to be upon the Prophet any discomfort concerning that which Allah has imposed upon him. [This is] the established way of Allah with those [prophets] who have passed on before. And ever is the command of Allah a destiny decreed.
پیغمبر پر اس کام میں کچھ تنگی نہیں جو خدا نے ان کے لئے مقرر کردیا۔ اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی خدا کا یہی دستور رہا ہے۔ اور خدا کا حکم ٹھیر چکا ہے
[مَا كَانَ: نہیں ہے] [ عَلَي النَّبِيِّ : نبی پر] [مِنْ حَرَجٍ : کوئی حرج] [فِيْمَا : اس میں جو] [فَرَضَ اللّٰهُ : مقرر کیا اللہ نے] [لَهٗ ۭ : اس کے لیے] [سُـنَّةَ اللّٰهِ : اللہ کا دستور] [فِي : میں] [الَّذِيْنَ : وہ جو] [خَلَوْا : گزرے] [مِنْ قَبْلُ ۭ : پہلے] [وَكَانَ : اور ہے] [اَمْرُ اللّٰهِ : اللہ کا حکم] [قَدَرًا : مقرر کیا ہوا] [مَّقْدُوْرَۨا: اندازہ سے]
لے پالک کی بیوی سے متعلق حکم ۔
فرماتا ہے کہ جب اللہ کے نزدیک اپنے لے پالک متبنی کی بیوی سے اس کی طلاق کے بعد نکاح کرنا حلال ہے پھر اس میں نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر کیا حرج ہے اگلے نبیوں پر جو جو حکم اللہ نازل فرماتے تھے۔ ان پر عمل کرنے میں ان پر کوئی حرج نہ تھا۔ اس سے منافقوں کے اس قول کا رد کرنا ہے کہ دیکھو اپنے آزاد کردہ غلام اور لے پالک لڑکے کی بیوی سے نکاح کر لیا۔ اس اللہ کے مقدر کردہ امور ہو کر ہی رہتے ہیں ، وہ جو چاہتا ہے ہوتا ہے جو نہیں چاہتا نہیں ہوتا۔