Qari: |
And hold firmly to the rope of Allah all together and do not become divided. And remember the favor of Allah upon you - when you were enemies and He brought your hearts together and you became, by His favor, brothers. And you were on the edge of a pit of the Fire, and He saved you from it. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be guided.
اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ
[وَاعْتَصِمُوْا: اور مضبوطی سے پکڑ لو] [بِحَبْلِ: رسی کو] [اللّٰهِ: اللہ] [جَمِيْعًا: سب مل کر] [وَّلَا: اور نہ] [تَفَرَّقُوْا: آپس میں پھوٹ ڈالو] [وَاذْكُرُوْا: اور یاد کرو] [نِعْمَتَ: نعمت] [اللّٰهِ: اللہ] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [اِذْ كُنْتُمْ: جب تم تھے] [اَعْدَاۗءً: دشمن (جمع)] [فَاَلَّفَ: تو الفت ڈال دی] [بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ: تمہارے دلوں میں] [فَاَصْبَحْتُمْ: تو تم ہوگئے] [بِنِعْمَتِھٖٓ: تو تم ہوگئے] [اِخْوَانًا: بھائی بھائی] [وَكُنْتُمْ: اور تم تھے] [عَلٰي: پر] [شَفَا: کنارہ] [حُفْرَةٍ: گڑھا] [مِّنَ: سے (کے)] [النَّارِ: آگ] [فَاَنْقَذَكُمْ: تو تمہیں بچا لیا] [مِّنْھَا: اس سے] [كَذٰلِكَ: اسی طرح] [يُبَيِّنُ: واضح کرتا ہے] [اللّٰهُ: اللہ] [لَكُمْ: تمہارے لیے] [اٰيٰتِھٖ: اپنی آیات] [لَعَلَّكُمْ: تا کہ تم] [تَھْتَدُوْنَ: ہدایت پاؤ]