وَ الطُّوۡرِ ۙ﴿۱﴾

(1 - الطّور)

Qari:


By the mount

(کوہ) طور کی قسم

[وَالطُّوْرِ : قسم ہے طور کی]

Tafseer / Commentary

حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کو مغرب کی نماز میں "سورہ طور"پڑھتے ہوئے سنا ہے آپ سے زیادہ خوش آواز اور آپ سے زیادہ اچھی قرأت والا میں نے تو کسی کو نہیں سنا (موطا مالک) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں زمانہ حج میں میں بیمار تھی حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) سے میں نے اپنا حال کہا تو آپ نے فرمایا تم سواری پر سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے پیچھے طواف کر لو ، چنانچہ میں نے سواری پر بیٹھ کر طواف کیا اس وقت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) بیت اللہ کے ایک کونے میں نماز پڑھ رہے تھے اور آیت ( وَالطُّوْر وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ ِ ) 52- الطور:1) کی تلاوت فرما رہے تھے (بخاری ) ۔

Select your favorite tafseer