ہٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنۡذَرُوۡا بِہٖ وَ لِیَعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّکَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿٪۵۲﴾

(52 - ابراھیم)

Qari:


This [Qur'an] is notification for the people that they may be warned thereby and that they may know that He is but one God and that those of understanding will be reminded.

یہ قرآن لوگوں کے نام (خدا کا پیغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی اکیلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں

[هٰذَا بَلٰغٌ: یہ پہنچادینا (پیغام)] [لِّلنَّاسِ: لوگوں کے لیے] [وَ: اور] [لِيُنْذَرُوْا: تاکہ وہ ڈرائے جائیں] [بِهٖ: اس سے] [وَلِيَعْلَمُوْٓا: اور تاکہ وہ جان لیں] [اَنَّمَا: اس کے سوا نہیں] [هُوَ: وہ] [اِلٰهٌ: معبود] [وَّاحِدٌ: یکتا] [وَّلِيَذَّكَّرَ: اور تاکہ نصیحت پکڑیں] [اُولُوا الْاَلْبَابِ: عقل والے]

Tafseer / Commentary

تمام انسان اور جن پابند اطاعت ہیں
ارشاد ہے کہ یہ قرآن دنیا کی طرف اللہ کا کھلا پیغام ہے جسے اور آیت میں نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زبانی کہلوایا گیا ہے کہ لا نذرکم بہ ومن بلغ یعنی تاکہ میں اس قرآن سے تمہیں بھی ہوشیار کر دوں اور جسے جسے یہ پہنچے یعنی کل انسان اور تمام جنات جیسے اس سورت کے شروع میں فرمایا کہ اس کتاب کو ہم نے ہی تیری طرف نازل فرمایا ہے کہ تو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لائے الخ ۔ اس قرآن کریم کی غرض یہ ہے کہ لوگ ہوشیار کر دئے جائیں ڈرا دئے جائیں ۔ اور اس کی دلیلیں حجتیں دیکھ سن کر پڑھ پڑھا کر تحقیق سے معلوم کرلیں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور عقلمند لوگ نصیحت و عبرت وعظ و پند حاصل کرلیں ۔

Select your favorite tafseer